ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب مرڈیشور ہائی وے پر لاری نے دی اسکوٹی کو ٹکر؛ خاتون پولس کانسٹیبل کی موقع پر موت

بھٹکل کے قریب مرڈیشور ہائی وے پر لاری نے دی اسکوٹی کو ٹکر؛ خاتون پولس کانسٹیبل کی موقع پر موت

Fri, 17 Nov 2017 14:05:29    S.O. News Service

بھٹکل 17/ نومبر (ایس او نیوز) یہاں مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ایک خاتون پولس کانسٹیبل کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت مرادُولا ایس اچاریہ (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔وہ مرڈیشور پولس تھانہ میں اپنی خدمات انجام دے رہی تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرادُولا اچاریہ اپنی اسکوٹی پر سوار  مرڈیشور گیٹ سے باہر نکل کر نیشنل ہائی وے کو کراس کررہی تھی کہ اچانک بھٹکل سے کاروار کی طرف جانے والی ایک تیز رفتارلاری اس سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ہیلمیٹ رہنے کے بائوجود لیڈی پولس کانسٹیبل کے سر کو شدید چوٹ لگی اور اس  کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ جمعہ کی دوپہر قریب 12:45 کو پیش آیا۔

مرادُولا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں ویمن کانسٹیبل تھی، قریب چھ ماہ قبل اُس کا مرڈیشور تھانہ میں تبادلہ ہوا تھا، مرادُولا کا تعلق پڑوسی ضلع اُڈپی کے کنداپور سے تھا۔ اس کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرڈیشو رپولس تھانہ کے  آفسران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے لاش کو فوری  بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کرایا۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیو کمار نے لیڈی پولس کی حادثے میں ہوئی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


Share: